Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگرد، شام میں دہشتگرد گروہوں کی ٹریننگ میں مصروف، روس کا انکشاف

روس نے کہا ہے کہ امریکی فوج شام کی التنف فوجی اڈے میں دہشتگرد گروہوں کو ٹریننگ دے رہی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ جنوبی شام کے التنف علاقے میں دہشتگرد گروہوں کو ٹریننگ دے رہا ہے۔

التنف عراق اور اردن کی سرحد کے قریب ایک علاقہ ہے۔

اس سے قبل شامی مبصرین و ماہرین نے بھی التنف چھاؤنی میں داعش دہشتگرد گروہ کے عناصر کی ٹریننگ کی خبر دی تھی۔ شامی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ، یہاں قابض رہنے کے لئے داعش کو بہانہ بنا رہا ہے اور اگر داعش گروہ ختم بھی ہو جاتا ہے تو وہ اسے پھر دوبارہ تشکیل دے  دے گا۔

شام کا بحران سن دوہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ذریعے شروع کیا گیا۔ شام میں بحران کھڑا کرنے کا مقصد علاقے میں طاقت کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

شام استقامتی محاذ کا ایک اصلی رکن ہے اور علاقے میں امریکی صیہونی سعودی محاذ کے اقدامات اور سازشوں کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس