Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • چینگدو سے امریکی سفارت کاروں کی واپسی

چین کے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت بند کر دیئے جانے کے بعد عملے کے افراد نے قونصل خانے کو ترک کر دیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچوآن کے صدر مقام چنگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا۔ چنگدو میں امریکی قونصل خانہ بند ہو جانے کے بعد اس عمارت کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

چین کی جانب سے یہ اقدام امریکی شہر ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا اور امریکی سفارت کاروں کو جمعے تک قونصل خانہ بند کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

امریکہ میں چین کا قونصل خانہ خالی کر دئے جانے کے بعد بعض امریکی عہدیدار سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دروازوں کے شیشے توڑ کر غیر قانونی طور پر عمارت میں داخل ہو گئے۔

واضح رہے کہ تجارت کے موضوع پر چین اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ، اب سفارتی محاذ آرائی کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس