Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکا نے بنایا چین مخالف اتحاد، ماسکو کا شدید رد عمل

امریکا نے نام نہاد چین مخالف اتحاد میں روس کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے جس پر ماسکو نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ 

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا  کا کہنا تھا کہ واشنگٹن، چین مخالف اتحاد کی تشکیل کی تجویز دے کر، ماسکو اور بیجنگ کے درمیان شگاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو بری نیت سے اس طرح کے اتحاد کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ چال کامیاب ہونے والی نہیں ہے۔ 
زاخاروا کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی کوششوں کے برخلاف، ماسکو اپنے شریک بیجنگ کے ساتھ تعاون میں توسیع کر رہا ہے اور رشتوں کو مضبوط بنا رہا ہے، اس لئے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے دنیا کے امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 
چین کے خلاف مائک پومپئو کی بیان بازی کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے خارج کر دیا اور اسے ٹرمپ انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری کشیدگی سے نہ صرف دوںوں ممالک کو نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی کشیدگی پیدا ہوگی۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس