Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ہانا طوفان نے تباہی مچا دی

کورونا وائرس کے سب سے بڑے شکار ملک امریکہ میں ہانا موسمی طوفان نے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہانا طوفان ٹیگزاس کے جنوبی علاقوں تک پہنچ گیا ہے اور اس ریاست کے گورنر نے بتیس علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے اور بجلی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ ابھی ہر جگہ بجلی کی سپلائی جاری رکھے جانے کا امکان نہیں ہے۔ طوفان کے نتیجے میں ٹیگزاس کی بندرگاہ کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔

سڑکیں دھنسنے اور راستے خراب ہوجانے کی بنا پر صورت حال اور زیادہ بحرانی ہو گئی ہے۔ شدید بارشوں، سیلاب اور پانی کی طغیانی سے بھی مزید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس