Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۸ Asia/Tehran

امریکہ میں عدم مساوات، نسل پرستی اور مظاہریں کی سرکوبی کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

امریکہ میں نسل پرستی، عدم مساوات اور مظاہرین کی سرکوبی کے خلاف ایک بار بھر مظاہرے ہوئے اور پولیس نے بے دریغ طاقت کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین کی سرکوبی کی۔ 

مظاہرین امریکہ کے مختلف شہروں منجملہ پورٹلینڈ میں فیڈرل سکیورٹی فورسز کے ذریعے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کر رہے تھے۔ 

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے بعد پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور تب سے امریکہ میں جگہ جگہ نسل پرستی اور پولیس کے بہیمانہ اور تشدد پسندانہ رویے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس