Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ہزاروں امریکیوں کی موت کے ذمہ دار

ایک امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کی وجہ سے اس ملک کے دسیوں ہزار افراد کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

امریکی ڈاکٹر اور ماہر امراض قلب اورن جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر جاناتان راینِر نے سی این این ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جو وہائٹ ہاوس میں مکمل آرام و آسایش سے رہ رہے ہیں کورونا وائرس میں غیر ذمہ دارانہ پالیسی اپنانے کی وجہ سے دسیوں ہزار امریکیوں کی موت کا ذمہ دار ہے۔

جاناتان راینِر نے امریکی ریاستوں سے لاک ڈاون ختم کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستیں لاک ڈاون ختم کرنے کیلئے تیار نہیں تھیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ نے کتنی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کیلئے حتی اپنے حامیوں کی سلامتی کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

کئے جانے والے ایک سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 55 ہزار 330 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 35 ہزار 886 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ سے زائد مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار کی حالت تشویش ناک ہے ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس