Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • مظاہرے جاری رہنے تک فیڈرل پولیس پورٹ لینڈ میں باقی رہے گی: امریکی وزیر

امریکہ کی داخلی سیکورٹی کے وزیر نے کہا ہے کہ ریاست اورگان کے شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل پولیس تعینات رہے گی

امریکہ کی داخلی سیکورٹی کے وزیر چاڈ ولف نے کہا ہے کہ فیڈرل پولیس اس وقت تک پورٹ لینڈ میں تعینات رہے گی جب تک ریاست اورگان کے ڈیموکریٹ گورنر کیٹ براؤن، مظاہروں اور تشدد کا سلسلہ روکنے کے لئے کوئی منصوبہ تیار نہیں کر لیتے۔

چاڈ ولف کا یہ بیان، پورٹ لینڈ سے امریکہ کی فیڈرل پولیس کے باہر نکلنے کے بارے میں ریاست اورگان کے گورنر براؤن اور فی‍ڈریل پولیس کے درمیان ایک پروگرام پر اتفاق ہوجانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل پولیس کی تعیناتی کی حمایت کی ہے۔ ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ٹرمپ اور داخلی سیکورٹی کے وزیر چاڈ ولف پر سڑکوں کو سیکورٹی فورس سے بھر دینے اور پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

پچیس مئی کو امریکہ کے ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد سے اس ملک میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو تا حال جاری ہے ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس