ٹک ٹاک کی فروخت کے لئے چین کو ٹرمپ کی مہلت
امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو ٹک ٹاک ایپلیکیشن کی فروخت کے لئے مائیکرو سافٹ کمپنی کے ساتھ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے کی مہلت مقرر کردی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں چین کو پینتالیس دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ مذاکرات کو انجام تک پہنچا سکے۔انھوں نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کا چینی ملکیت میں رہنا امریکہ کے لئے ایک سیکورٹی خطرہ شمار ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات بھی کئے ہیں اور یہی اقدام ٹک ٹاک کی خریداری کے لئے کمپیوٹر کی اس بڑی کمپنی کی ترغیب کا باعث بنا ہے۔
امریکی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ٹک ٹاک کا استعمال کرتی ہے اور ٹرمپ کو اس بات کا خدشہ ہے کہ ٹک ٹاک کی بدولت چین آئندہ نومبر میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت، اور انتخابات میں ان کی کامیابی کا امکان کم کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی اس وقت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور چینی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کبھی بھی جنگ پر منتج ہو سکتی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b