Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • ارکنزاس میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکی ریاست ارکنزاس کے شہر زینک میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے .ان نعروں میں سیاہ فام شہریوں کی زندگی بھی اہم ہے جیسے نعرے بھی شامل تھے ۔

رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ ریاست کے دور دراز کے علاقوں سے لوگ شہر زینک پہنچے تاکہ نسل پرستی کے خلاف کئے جانے والے اس احتجاج میں شرکت کریں۔

یہ مظاہرہ ایسی حالت میں کیا گیا کہ اس شہر کے لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے ہاتھوں میں اسلحے اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ اپنے شہروں کو واپس لوٹ جاؤ۔

پچیس مئی کو سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں جاج فلائیڈ نامی سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد امریکہ کے مختلف علاقوں میں نسل پرستی کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے ہیں اور ان مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مظاہروں کی سرکوبی کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مختلف شہروں میں وفاقی سیکورٹی اہلکار روانہ کئے جانے سے صورت حال مزید بحرانی ہو گئی ہے جیساکہ مختلف شہروں میں خاص طور سے پورٹلینڈ میں تشدد بھڑک اٹھا ہے۔

ٹیگس