Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran

امریکی ریاست پورٹ لینڈ میں ایمرجنسی جیسے حالات ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست پورٹ لینڈ میں مظاہروں کو روکنے اور مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ ہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔

25 مئی کو امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔

 

ٹیگس