Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی شہر پورٹلینڈ میں بحران و بدامنی کا سلسلہ جاری

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو اسّی روز پورے ہو چکے ہیں پھر بھی پورٹلینڈ میں عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

مئی کے آخر میں اس شہر میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج شروع ہوا ہے اور جب سے اب تک پانچ سو پچاس سے زائد افراد کو گرفتار اور سو سے زائد افراد پر تخریب کاری کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز پورٹلینڈ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کے بعد اس شہر میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

امریکہ میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلوئڈ نامی ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ اس سیاہ فام شہری کے قتل کا یہ واقعہ ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس میں پیش آیا تھا جہاں ایک سفید فام امریکی پولیس افسر نے اسے نہایت بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا تھا۔

ٹیگس