Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا کی آگ کو قومی سانحہ قرار دے دیا گیا

ریاست کیلی فورنیا میں پچھلے ایک ہفتے سے لگی ہولناک آگ کے بعد امریکی صدر نے آخر کار نیشنل ڈیزاسٹر ڈکلریشن جاری کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کو آگ پر قابو پانے میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ریاست میں قومی سانحے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ریاست میں لگی ہولناک آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
کہا جا رہا ہے کہ چودہ اگست سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں سیکڑوں مقامات پر آگ لگی  ہوئی جس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق آگ اب مرکزی اور شمالی کیلی فورنیا کی جانب بڑھ  رہی ہے اور اس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی وجہ سے چھے افراد ہلاک اور تینالیس فائر فائٹر اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے پانچ سو سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور ایک لاکھ اسی ہزار کے قریب لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس