Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین نے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی حمایت کی

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی سمجھوتوں اور مشترکہ بین الاقوامی سیکورٹی کے احترام میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی پابند رہے گی

یورپی یونین کے شعبہ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے جدید یورپ نامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی پابندی کئے جانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ انجام پانے والے ایٹمی سمجھوتے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تائید حاصل ہے اور یہ سمجھوتہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عالمی ڈھانچے میں کلیدی عنصر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے نے علاقے، یورپ اور اس کے ماوری سیکورٹی میں مدد کی ہے۔پیٹر اسٹانو نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کا مشترکہ کمیشن پہلی ستمبر کو ویانا میں اجلاس کرے گا اور یورپی یونین کے خارجہ شعبے کی نائب سربراہ ہلگا اشمید اس کی صدارت کریں گی ۔

ٹیگس