Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکا اور برطانیہ نے اپنے عوام کو دھوکے میں رکھا

پیو سروے سنٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے کورونا کو بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔

پیو سروے سنٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی کارکردگی کورونا سے نمٹنے میں بہت کمزور رہی ہیں۔

سی این این کے مطابق ، پیو سروے سنٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی بہ نسبت کورونا سے نمٹنے میں امریکہ اور برطانیہ کی کارکردگی سب سے کمزور رہی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں 60 لاکھ 48 ہزار 317 افراد سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 84 ہزار 803 افراد کوویڈ- 19 کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔ اسی طرح برطانیہ میں کورونا سے 3 لاکھ 30 ہزار 368 افراد متاثر ہوئے تھے ، ان میں سے 41 ہزار 477 افراد فوت ہوگئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی بہ نسبت امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششیں، کمزور کارکردگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے کورونا جیسے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لینے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بھی کورونا کے بارے میں شفاف انداز میں عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پالیسیاں مرتب نہیں کیں۔

 

 

ٹیگس