جوہری معاہدے کے حوالے سے چین نے امریکہ کی مذمت کی
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
چین کی وزارت حارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس معاہدے پر عمل در آمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان "هوآ چون یینگ" Hua Chunying نے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کیلئے امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے پر عمل در آمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا۔
چین کی وزارت حارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اس معاہدے میں شامل دیگر رکن ممالک جوہری معاہدے کی حمایت کے حوالے سے ایک رائے رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ جوہری معاہدے میں شامل دیگر رکن ممالک کا اجلاس منگل کے روز ویانا میں منعقد ہوا تھا جس میں جوہری معاہدے کے تحفظ کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔