Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا کملا ہیرس پر حملہ

امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے انتخابی حریف جوبائیڈن کی معاون اور ڈیموکریٹ کی طرف سے نائب صدر کی امیدوار پر لفظی حملے کیے ہیں۔

ہل نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائینا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں تو یہ امریکہ کی توہین ہوگی۔ وہ اس سے پہلے بھی نیو ہمپشائر میں  انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس کے ملک کی صدر بننے کے امکانات کی بات کرتے ہوئے ان پر لفظی حملے کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس امریکہ کی صدر بننے کے لائق نہیں ہیں۔

بعض حلقوں کا خیال ہے کہ دو ہزار بیس کے انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کی صورت میں، سن دو ہزار چوبیس کے انتخابات کے لیے کملا ہیرس ہی فیورٹ ہوں گی، کیونکہ بڑھاپے کی وجہ سے جو بائیڈن کے لیے آئندہ انتخابی معرکہ میں حصہ لینا ممکن نہیں ہو گا۔

ٹیگس