Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

تل ابیب میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرے میں شریک لوگوں نے  نتن یاہو کے استعفے کا پر زور مطالبہ کیا۔

تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے کئی دیگر شہروں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

صیہونی وزیر ا‏عظم نتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی کے چار مقدمات چل رہے ہیں۔ نتن یاہو صیہونی حکومت کے پہلے اعلی عہدے دار نہیں ہیں جنہیں بدعنوانی کے معاملات میں تفتیش کا سامنا ہے بلکہ اخلاقی اور مالی بدعنوانی صیہونی حکام کے درمیان ایک عام سی بات ہے ۔
 

ٹیگس