Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran

امریکی شہر سیاٹل کی پولیس نے نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شامل لوگوں میں ایک شخص پر سائیکل چڑھا دی۔

امریکی پولیس کے اس وحشی اقدام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین نے اپنے غم و غصے کا جم کر اظہار کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس اہلکار نے سیاٹل میں نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کےخلاف مظاہرے جاری تھے کہ تبھی مظاہرے میں شامل ایک شخص زمین پر گر گیا اور وحشی پولیس اہلکار نے اس پر اپنی سائیکل چڑھا دی۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، سوشل میڈیا کے صارفین کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

شدید عوامی رد عمل کے بعد سیاٹل پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ سیاٹل پولیس کے ادارے نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

ٹیگس