Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کڈنیپر سمیت چار ہلاک

امریکی ریاست اوریگن میں یرغمال بنانے کے ایک واقعے میں پولیس کی کارروائی کے بعد چار افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یرغمال بنانے کا یہ واقعہ ریاست اوریگن کے شہر سیلم میں پولیس کی فائرنگ پر منتج ہوا اور اس میں چار افراد مارے گئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کڈنیپر سے مذاکرات کیے جو ناکام رہے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ دو طرفہ فائرنگ میں کڈنیپر سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تاہم مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھی اہلکار اس واقعے میں ہلاک نہیں ہوا، البتہ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

تشدد کے یہ واقعات ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں جب امریکہ کو کورونا کے پھیلا اور اموات میں بے تحاشہ اضافے کا سامنا ہے اور  تین نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد، نسل پرستی اور سماجی ناانصامیوں کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ٹیگس