عراق، امریکی دہشت گردوں کے راستے میں دھماکہ
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ نجف اشرف اور دیوانیہ میں الدیوانیہ پل کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ دھماکے سے امریکی دہشتگردوں کو خاصا نقصان پہونچا ہے۔
منگل کے روز بھی جنوبی بغداد کے علاقے حلہ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا تھا۔
گزشتہ مہینوں کے دوران امریکی دہشت گرد فوجیوں کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں اور یہ سلسلسہ روزمرہ کے معمول میں بدیل ہوتا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے جا چکے ہیں۔
عراقی عوام ملک سے امریکی دہشتگردوں کے فوری انخلا کے طالب ہیں۔