عوامی تنصیبات کو نشانہ بناتے دو پڑوسی ممالک+ ویڈیو
Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ میں دونوں ہی فریق ایک دوسرے کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ستائیس ستمبر سے ایک بار پھر جنگ شروع ہوگئی ہے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ فریقین ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
قرہ باغ کے متنازعہ علاقے میں دوہزار چودہ ، اپریل دوہزار سولہ اور گزشتہ جولائی کے مہینے میں بھی جھڑپیں ہوچکی ہیں ۔
رپورٹوں کے مطابق اب تک دونوں طرف سے سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہری تنصیبات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔