شدید تباہی کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر تیار+ ویڈیو
Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا دو ہفتوں سے زیادہ شدید جھڑپوں کے بعد جنگ بندی اور با معنی مذاکرات کے لئے آمادہ ہوگئے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ اور جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے۔
ان مذاکرات میں ثالث کا کردار روس نے ادا کیا اور 11 گھنٹے تک آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری رہے والے مذاکرات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دونوں فریقین نے انسانی بنیادوں پر 10 اکتوبر کو 12 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہےکہ آذربائیجان میں آرمینیا کے ہونے والی اس لڑائی میں اب تک 400 سے زائد افراد اپنی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں نقل مکانی کر چکے ہیں۔