خلیج فارس کی سکیورٹی کے لئے ایٹمی سمجھوتہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے: گوترش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ پر تاکید کی اور اس سمجھوتے کو خلیج فارس کی سیکورٹی کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
انٹونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک آنلائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے سامنے حائل مسائل و چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے اسکے تحفظ پر زور دیا۔ سلامتی کونسل کا یہ آنلائن اجلاس خلیج فارس کی صورت حال کے سلسلے میں روس کی تجویز پر تشکیل پایا تھا ۔
امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو عالمی برادری کی مخالفت اور ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی مکمل پابندی کئے جانے کے باوجود یکطرفہ طور پر اس سمجھوتے سے باہر نکلنے کا اعلان کر دیا اور اس کے بعد سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
دونلڈ ٹرمپ کو امید تھی کہ ایران آخرکار امریکہ کے مد نظر ایک سمجھوتے پر دستخط کر دے گا لیکن نہ صرف واشنگٹن کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں بلکہ ایران نے یورپی فریق کی وعدہ خلافیوں کے بعد اس سمجھوتے پر عمل درآمد کو بتدریج معطل کر دیا۔