Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • ترکی، آذربائیجان کی حمایت میں میدان جنگ میں فوج اتارنے کو تیار

ترکی کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک، جمہوریہ آذربائیجان کی حمایت میں اپنی فوج میدان جنگ میں اتارنے کے لئے تیار ہے۔

ترکی کے نائب صدر فؤاد اوکتائی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان نے ابھی تک فوجی مدد کا مطالبہ نہیں کیا ہے تاہم اگر وہ ہم سے فوجی مدد کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہماری فوج ان کی مدد کے لئے تیار ہے۔

اوکتائی نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ میں ثالثی کرنے کی کوشش کرنے والے فرانس، روس اور امریکا پر مبنی منسک گروہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ آرمینیا کی سیاسی اور فوجی مدد کر رہا ہے تاکہ ناگورنو- قرہ باغ کے مسئلے کا کوئی حل نہ نکل سکے۔

بدھ کے روز آرمینیائی وزیر اعظم نے بھی متنازع پہاڑی علاقے قرہ باغ کے سفارتی حل کو مسترد کر دیا تھا اور اپنے ملک کے شہریوں سے آذربائیجان کے خلاف جاری جنگ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا سفارتی حل اس لئے نہیں نکل سکتا کیونکہ جس بات پر آرمینیا متفق ہے اس پر آذربائیجان متفق نہیں ہے۔

ٹیگس