Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • وہائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کے ممکنہ جبری انخلا کا پلان تیار

ڈونالڈ ٹرمپ کو وہائٹ ہاؤس سے ممکنہ جبری طور پر نکالے جانے کے طریقے کار پر تبصرے شروع ہوگئے۔

امریکی جریدے نیوزویک کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت جب جوبائڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے ٹرمپ اپنی کامیابی کا اعلان کر بیٹھے ہیں۔

نیوزویک کے مطابق ٹرمپ نے انتخاباب میں دھاندلی کا دعوی کیا ہے اور ان کے رويئے سے ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے حریف کو مسند اقتدار سپرد  کرنے پر تیار ہوجائیں گے۔

ایک سابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اگر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس سے نکلنے میں پس و پیش سے کیا تو پھر امریکہ کی خفیہ ایجنسی ان کو وہائٹ ہاؤس سے نکالے جانے کا مشن انجام دے گی۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ بعض ریاستوں میں ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

امریکہ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کوئی صدر اپنی مدت صدارت ختم ہوجانے کے بعد وہائٹ ہاؤس کو ترک نہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ جنوری تک صدر ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس میں موجود رہنے تک ان کو کسی قسم کا خدشہ نہیں ہے تاہم اگر انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو اقتدار کی منتقلی کے لئے امریکی ایجنسیوں نے پلان تیار کر لیا ہے۔

ٹیگس