شوشا شہر کی آزادی کا دعوا، آذربائيجان میں جشن
آذربائیجان نے آرمینیا سے شوشا شہر کو آزاد کر لینے کا دعوا کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے قرہ باغ کے دوسرے اہم شہر ’شوشا‘ کو آرمینیا سے آزاد کرا لینے کا دعوا کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے قوم سے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے " شوشا" شہر کو آرمینیا سے واپس لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ "شوشا" شہر کی آزادی کی خبر سن کر لوگ سڑکوں پرنکل آئے اور جشن منایا۔
ترکی کے صدر رجیب طیب اردوغان نے قرہ باغ کے شہر " شوشا" کو آزاد کرائے جانے پر آذربائيجان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آذربائیجان کی جانب سے" شوشا" شہر کی آزادی کا دعوی ایک ایسے وقت کی جارہا ہے کہ آرمینیا نے اس شہر کی آزادی کی خبر کی تردید کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس وقت " شوشا" شہر میں جنگ ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ قرہ باغ کو بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم 1994 سے اس علاقے کا انتظام و انصرام آرمینیا کے ہاتھ میں ہے۔