آرمینیا کے عوام کا پارلیمنٹ کے اسپیکر پر حملہ+ ویڈیو
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے قرہ باغ میں باضابطہ طور پرجنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا تاہم عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
آذربائیجان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے ناراض آرمینیا کے عوام نے ملک کی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بری طرح زد کوب کیا۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان اور روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہيں۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ستائس ستمبر سے گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز آذربائیجان نے قرہ باغ کے ایک شہر "شوشا" کو آزاد کرانے کا دعوی کیا تھا ،جس کے بعد اس ملک کے شہریوں نے سڑکوں پر نکل جشن منایا تھا۔