Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • آسٹریا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، حماس اور اخوان المسلمین بھی نشانے پر

آسٹریا نے مبینہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے

 آسٹریا میں پولیس نے انتہاپسندی و دہشت گردی کے الزام کے تحت 60 سے زائد مقامات پر دھاوا بولا اور لاکھوں یورو نقدی ضبط کرلی جبکہ 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک ہفتے قبل ہی دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سزا یافتہ حامی نے ویانا کے وسطی علاقے میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

 آسٹریا کے وزیر داخلہ "کارل نہمیر" نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ ان مجرموں، انتہا پسندوں اور غیر انسانی تنظیموں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

آسٹریا کے جنوبی علاقے میں سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ وہ 70 سے زائد مشتبہ افراد اور متعدد انجمنوں کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جن پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق اخوان المسلمین اور حماس سے ہے۔  

 

 

ٹیگس