Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ کے انتہا پسند حامیوں کا بڑا اجتماع

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بڑے پیمانے پر اجتماع شروع کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے نسل پرست اور انتہا پسند حامیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کے طور پر واشنگٹن ڈی سی میں اجتماع کیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بڑے احتجاجی اجتماع میں شرکت کے لئے مختلف ریاستوں اور شہروں سے نسل پرست اور مسلح گروہ بھی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

اس کے مقابلے میں شہری حقوق اور نسل پرستی کے مخالف گروہوں منجملہ سیاہ فام شہریوں کے حقوق کی حامی تحریک میں شامل افراد نے بھی واشنگٹن پہنچ کر اکٹھا ہو رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں کی طرف سے کئے جانے والے اس مظاہرے میں شرکت کرنے کی کوشش کریں گے-

امریکہ کے صدارتی انتخابات منعقد ہوئے دس روز پورے ہو رہے ہیں مگر  ووٹوں کی گنتی کا عمل اب بھی جاری ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن، تین سو چھے الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے امریکہ کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ جوبائیڈن نے جارجیا میں جیت حاصل کرلی ہے، تاہم امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اور ان کے طرفداروں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے اور ووٹوں میں الٹ پھیر کر کے انتخابات کے نتائج جوبائیڈن کے حق میں کر دئے ہیں۔

ٹیگس