Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • خطرناک وائرس نتن یاہو کا خاتمہ ضروری ہے: صیہونی مظاہرین

تل ابیب اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں صیہونی عوام نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے صیہونیوں نے اسرائیل  کے مختلف علاقوں میں صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کو ایک خطرناک وائرس قرار دے کر اس کا خاتمہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔

تل ابیب کے اہم ترین چوک پر سیکڑوں صیہونیوں نے جمع ہو کر نتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کے کرپشن کیسز کا جائزہ لئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہروں کے منتظم کومی بیسرائیل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دور میں نتن یاہو کے اقتصادی اور سماجی طریقۂ کار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو ایک وائرس ہیں اور یہ مظاہرے اس وائرس کے ویکسین کی حیثیت رکھتے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گانٹز ایک ایسی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو آبدوز اسکینڈل سے موسوم نتن یاہو کے مالی کرپشن کے کیس کا جائزہ لے سکے۔

 

ٹیگس