Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • میڈلن البرائٹ اور ہنری کیسنجر کی چھٹی ہو گئی

امریکی صدر نے وزارت جنگ کے مشیروں کی ایک کمیٹی کو نکال دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی پالیسی کونسل کے کئی ارکان کو نکال دیا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی وزارت جنگ سے خارجہ پالیسی کے ماہرین کی بے دخلی کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔

دفاعی پالیسی کونسل ایک ایسی ٹیم ہے جو پینٹاگون کے باہر رہتے ہوئے کام کرتی ہے اور یہ ٹیم فارن پالیسی اور انٹیلیجنس کے سابق عہدیداروں سے تشکیل پائی ہے جس کا کام امریکی وزیر جنگ کو مشورے دینا ہے۔

سی این این کے مطابق نکالے جانے والے افراد میں امریکہ کے سابق وزرائے خارجہ میڈلن البرائٹ اور ہنری کیسنجر بھی شامل ہیں۔

چند ہفتوں قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیر جنگ مارک اسپر کو برخاست کر کے انکی جگہ کریس میلر کو وزیر جنگ مقرر کیا تھا۔

ٹیگس