Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • شیکاگو میں فائرنگ، سات افراد ہلاک

امریکی ریاست ایلینوے کے شہر شیکاگو میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ای بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہرشیکاگو میں ہونے والی فائرنگ میں اب تک کم سے کم سات افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو‏ئے ہیں ۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس شہر میں دو ہزار بیس میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں تین ہزار ایک سو انسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح دو ہزارانیس کے مقابلے میں ایک ہزار دو سو انیس ہلاکتوں کا اضافہ ہوا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق شیکاگو میں مسلح تشدد میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

 امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہرسال فائرنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک یا زخمی ہوجاتے ہیں ۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دولاکھ ستّر ہزار سے تین لاکھ تک اسلحے موجود ہیں ۔

اسلحہ لابی کی طاقت کے سبب کوئی بھی امریکی حکومت ملک میں ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں قوانین وضع نہیں کرسکی ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ اسلحہ رکھنے کے اصلی حامیوں میں سے ہیں ۔

 

ٹیگس