Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، ایک دن میں کورونا سے مزید ایک لاکھ 40 ہزار افراد متاثر

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اوراس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اورامریکہ اس حوالے سے دنیا میں سر فہرست ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں مسلسل 27 ویں روز کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 40 ہزار نئے متاثرین سامنے آئے۔

نومبر کے مہینے میں ریکارڈ 40 لاکھ کیسز کا اضافہ ہوا، یہ تعداد اکتوبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تھینکس گیونگ تہوار پر شاپنگ مالز میں رش اور سفر میں اضافے سے آگے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 34 لاکھ ہو گئی ہے۔

ٹیگس