ایوانکا ٹرمپ مالی بد عنوانی میں ملوث
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو مالی بد عنوانی کے ایک کیس میں عدالت میں طلب کیا گیا۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹیکس سے مستثنیٰ غیرمنافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال کیا۔
امریکی صدر کی بیٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی تھی۔