سومالیہ سے بھی امریکیوں کا انخلاء
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
سومالیہ میں تعینات امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کی تعداد میں کمی کی جارہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی وزارت جنگ پینٹاگون سے کہا ہے کہ سومالیہ میں تعینات سپاہیوں کی بڑی تعداد کو وہاں سے نکالا جائے۔
ایک اندازے کے مطابق سومالیہ میں امریکہ کے 700 باوردی دہشت گرد تعینات ہیں۔
امریکہ نے الشباب اور القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانے اپنے فوجیوں کو 13 سال قبل تعینات کیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق سومالیہ سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلاء کا عمل 15 جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ تاہم سومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو ميں ان کی ایک تعداد موجود رہے گی۔
امریکی وزارت جنگ کے سربراہ کرسٹوفر میلر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرون ملک تعینات فوجیوں کی اپنے گھرواپسی کا وقت آگیا ہے۔