Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے کی تکرار

امریکی صدر نے خیالی پلاؤ پکاتے ہوئے ایک بار پھر ایران کے ساتھ سمجھوتے کا موضوع اٹھایا ہے۔

 امریکی صدر نے جارجیا میں سینیٹ کے دو امیدواروں کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گھنٹے کے اندر ایران سے سمجھوتہ کرلیں گے۔ اس انتخابی مہم کے موقع پر ٹرمپ نے ایس او پیز کی بھی پابندی نہیں کی ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ایران کے ساتھ سمجھوتے کے لئے تیار ہونے کا خیالی دعوی دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے فورا بعد ہی ایرانی سمجھوتے کے لئے ان کے دفتر میں پہنچ جائیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے دعوے میں کہا کہ جو بائیڈن اور ڈیموکریٹ کا مقصد ایران کو اربوں ڈالر تک رسائی دلانا ہے۔

واضح رہے ٹرمپ، آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل گئے۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایٹمی سمجھوتے سے باہرنکلنے کے بعد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر تہران کو ایک بہتر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردیں گے جبکہ دوسال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی امریکی حکومت اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوئی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیگس