Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • 2020 میں گوگل پر چھایا رہا جورج فلائیڈ کا معاملہ

انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر صارفین نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

اس سوال کا گوگل سرچ انجن نے بڑے ہی دلچسپ جواب دیئے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤنز اور پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے بارے میں صارفین نے سب سے زیادہ سوال کئے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ رواں برس دنیا بھر کے لوگوں نے why کیوں کا لفظ ہمیشہ سے کہیں زیادہ استعمال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال لوگوں نے گوگل سے سب سے زیادہ یہ سوال کیا کہ کورونا وائرس کو کوویڈ-19 کیوں کہا جاتا ہے؟

11 فروری کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کو کوویڈ-19 کا نام دیا تھا، یہ 3 الفاظ کا مرکب ہے، جس میں 'کو' کا مطلب کورونا، 'وی' کا مطلب وائرس اور 'ڈی ' کے معنی ڈیزیز یعنی بیماری کے ہیں۔

لوگوں نے گوگل سے یہ بھی پوچھا کہ مریخ سرخ کیوں ہے اور چاند گلابی کیوں ہے؟

کچھ لوگوں نے یہ بھی پوچھا کہ میں اتنا تھکا ہوا کیوں ہوں، اسکولز کیوں بند ہوگئے ؟ جبکہ کچھ لوگوں نے پوچھا کہ آسٹریلیا کیوں جل رہا ہے؟

خیال رہے کہ 2019 کے آخر اور 2020 کے آغاز میں آسٹریلیا بھر کے جنگلات اور خشک سالی سے متاثرہ زمین کا ایک لاکھ 15 ہزار اسکوائر کلومیٹرز سے زائد حصے پر آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔

آ

 

اس سال لوگوں نے گوگل سے یہ بھی پوچھا کہ آسمان نارنجی کیوں ہے؟

اکثر لوگوں نے یہ سوال بھی پوچھا کہ اتنے زیادہ لوگ کیوں ہلاک ہوئے؟ خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 15 لاکھ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ لوگوں نے دیگر سوالات بھی پوچھے، جیسا کہ لوگ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ سیاہ فاموں کی زندگی کیوں اہم ہے؟

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ایک پولیس افسر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھے دیکھا جا سکتا تھا۔

منی سوٹا میں 46 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ سفید فام پولیس افسر سے زندگی کی بھیک مانگتے رہے لیکن وہ پولیس افسر 9منٹ تک اس کی گردن پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا رہا جس سے بالآخر اس کی موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور 'بلیک لائیوز میٹر' کی تحریک نے سراٹھایا۔

ٹیگس