Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • یونان ترکی تنازعہ، ترک جاسوس پکڑا گیا

یونان میں ترکی کے جاسوس کی گرفتاری سے نیٹو کے رکن ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

یونان کی پولیس نے ترکی کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک مقامی باشندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ یونان کے سرکاری حکام کے مطابق مذکورہ شخص ترکی کے قونصل خانے کا اہلکار ہے جو غیر سفارتی کاموں میں ملوث رہا ہے۔

 ترکی کے قونصل خانے کے اس عہدیدار کی گرفتاری سے نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ترک کی وزارت خارجہ نے قونصل خانے کے عہدیدار کی گرفتاری کی مذمت کی اور اس کو قونصل خانے کے عہدیدار کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

یونان کے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے ملازم مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس کے ساتھ یونان کے ایک اور شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ʼگرفتار افراد میں ایک رھوڈس میں ترک قونصل خانے میں کام کر رہا ہے جبکہ دوسرا شہری رھوڈس-کیسٹیلوریزو لائن کے ایک مسافر جہاز میں کک بتایا جاتا ہے۔ کیسٹیلوریزو یونان کا ایک چھوٹا ساحلی شہر ہے جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

 

ٹیگس