ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیئے
Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کورونا بل پر دستخط کر دیئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن اور امریکی شہریوں کا دباؤ کام کر گیا، صدر ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکج کے بل پر دستخط کر دیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکج پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی۔ اگر صدر بل پر آج دستخط نہ کرتے تو حکومت کو جزوی شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑتا اور تقریبا ایک کروڑ بے روز گار امریکی امداد سے محروم رہ جاتے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ نے بل پر دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار دیا تھا کہ لوگوں کو اس سے زیادہ امداد دینی چاہیے۔ دونوں امریکی سیاسی پارٹیوں نے بل کو مشترکہ طور پر منظور کیا تھا۔