Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کرویشیا میں زلزلہ ، سات افراد جاں بحق

منگل کی شب کرویشیا میں شدید زلزلے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

کرویشیا کے حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی جسکی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بہت سی عمارتیں گر گئی ہیں اور ملبے میں دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آفٹرشاکس کے خوف سے لوگوں نے رات پبلک مقامات اور دیگر علاقوں میں اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں گزاری یا اپنی گاڑیوں میں بیٹھے رہے۔

کرویشیا کے دارالحکومت زاغرب سے تیس میل دور کے فاصلے پر آنے والے زلزلے کی شدت اور جھٹکے اسلووینیا ، بوسنیا ہرزگووینا، صربیا اور اٹلی تک محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث اسلووینیا میں ایٹمی بجلی گھر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس