Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی 200 فوجی گاڑیاں فوجی اڈے عین الاسد میں داخل

غاصب امریکہ کی 200 فوجی گاڑیاں فوجی ساز و سامان کے ساتھ اس ملک کی فضائیہ کی نگرانی میں غیرقانونی فوجی اڈے عین الاسد میں تعینات ہونے کے لئے داخل ہوگئی ہیں۔

دجلہ وب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک کانوائے صوبہ الانبار کے عین الاسد فوجی اڈے میں داخل ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی کانوائے کی نگرانی اور حفاظت جنگی طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے کر رہے تھے۔ 

عین الاسد فوجی اڈے میں امریکی کانوائے کے داخل ہونے کے ساتھ ہی دہشتگرد گروہ داعش نے الانبار کے جنوب میں واقع علاقہ بیجی اور حدیثہ میں عراقی فوج کے 2 فوجی مراکز پر حملہ کیا تاہم عراقی فوج کی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار کر گئے۔

امریکی فوج اپنے لیجسٹک اور فوجی ساز و سامان غیرقانونی گذرگاہوں کے راستے عراق میں پہنچاتے رہتے ہیں۔

ٹیگس