جاپان شدید برفباری کی لپیٹ میں
Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۸ Asia/Tehran
جاپان میں شدید برفباری کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
جاپان میں شدید برف باری اور طوفا ن سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی۔ نیگاتا، تویاما، فوکوئی اور گیفو شہروں میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مختلف حادثات میں 270 افراد زخمی ہوگئے۔
خراب موسمی حالات کے باعث اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ادارے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران بعض مقامات پر برف کی تہ ایک میٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
دوسری جانب آسٹریا میں سردی کی شدید لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔