Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں انارکی اور گڑبڑ کا خدشہ، چھ دن کے لئے عوام سخت مشکلات میں مبتلا

جوبائڈن کی حلف برداری کی تقریب کے دوران واشنگٹن میں کرفیو کا سما دیکھنے کو ملے گا۔

اطلاعات کے مطابق دنیا میں جمہوریت اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ملک امریکہ کا اپنا یہ حال ہے کہ نو منتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر شہریوں کو کرفیو جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرو اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

 بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو ہوگی۔

 واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس