ٹرمپ نے آخری دن متحدہ عرب امارات کو بھی نوازا
Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری دن وہائٹ ہاوس میں امارات کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری دن وہائٹ ہاوس میں امارات کے ساتھ 50 ایف 35 جنگی طیاروں اور اسی طرح 18 ڈرون اور دیگر فوجی سازوسامان کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئےجس کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔ البتہ جو بائیڈن کی حکومت اس معاہدے کا جائزہ لے سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات ، امریکہ کا اتحادی ہے اور اس نے حال ہی میں ٹرمپ کے دباو میں آکراسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کئے۔