Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • آدھے سے زیادہ امریکی، ٹرمپ کو سزا دیئے جانے کے حق میں

امریکا کی آدھی سے زیادہ  آبادی، ٹرمپ کو سخت سزا دیئے جانے کے حق میں ہے۔

امریکا کی Quinnipiac یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے یہ بتاتے ہیں کہ اس ملک کے زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی کاروائی ہو۔

حالانہ 45 فیصد امریکی شہریوں کا یہ خیال ہے کہ ٹرمپ کا مواخذہ نہیں ہونا چاہئے۔

اس سے پہلے کرائے گئے ایک سروے میں 60 فیصد سے زائد امریکیوں کا خیال تھا کہ ٹرمپ پر مقدمہ چلایا جانا ضروری ہے۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اتفاق کی بنیاد پر 8 فروری کو ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کاروائی ہوگی۔ ٹرمپ ایسے پہلے صدر ہوں گے جن کے دور حکومت کے اختتام کے بعد سینیٹ میں ان پر مواخذے کی کاروائی ہوگی۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی ہی ان کے خلاف مواخذے کا سبب بنی ہے۔

ویسے ٹرمپ کے حامی جتنی بھی ان کی تعریفیں کریں لیکن بہت سے امریکیوں کا یہ خیال ہے کہ موجودہ وقت میں امریکا کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کو وجود میں لانے میں ٹرمپ کا کردار اہم رہا ہے۔

ٹیگس