ٹرمپ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں پومپئو، بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو بنایا نشانہ
امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے جو بائیڈن کی نئی خارجہ پالیسی کی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے سمجھ سے باہر بتایا ہے۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی ان کی سمجھ سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہيں سمجھتا کہ امریکی عوام، باراک اوباما کے آٹھ سالہ دور حکومت کو پھر سے برداشت کریں گے۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا فرسٹ کی پالیسی کو آگے بڑھایا امریکا کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہی امریکا فرسٹ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر روک لگائی، روس کو عقب نشینی پر مجبور ہونے کے لئے ہم نے جو کچھ کیا اس پر مجھے فخر ہے۔
امریکا کے سابق وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ بہت سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکا کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ 4 سال کے دور حکومت میں ٹرمپ نے امریکا کے کئی اتحادیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور کئی عالمی معاہدوں سے امریکا کو نکال دیا۔