Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران پر امریکی پابندیوں کا مقصد، دنیا کے سامنے آ گیا

امریکی حکومت کی ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا کی سابق حکومت کی پابندیوں کا مقصد، اس ملک کے اقتصاد کو کمزور کرنا تھا تاکہ لوگ سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف مظاہرے کریں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی سابق حکومت میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت کا مقصد ایران کے اقتصاد کو کمزور کرنا اور عوام کو سڑکوں پر مظاہرہ کرنے پر مجبور کرنا تھا۔

انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پابندیوں نے ایران کے اقتصاد کو کمزور کر دیا اور عوام نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے بھی کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہی سب چاہتے تھے۔

انہوں نے ایران کے بارے میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی ممکنہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے واقعی خطرناک قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان تمام پابندیوں کو ختم کر دیں جو ہم نے ایران پر عائد کی تھیں۔

ٹیگس