Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • دو سو سال کے بعد تدفین

روس اور نپولین کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات کو 200 سال بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

1812 میں روس سے نپولین کی تباہ کن شکست کے دوران ہلاک ہونے والے روسی اور فرانسیسی فوجیوں کی باقیات کو دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر سپرد خاک کر دیا گيا۔

19 ویں صدی کے روسی اور فرانسیسی فوجی رہنماؤں کی اولادیں اور حکام نپولین کی روسی مہم جوئی کی سب سے خونریز جنگ میں مارے جانے والے 126 افراد کی باقیات کی دوبارہ تدفین کیلئے روس کے مغربی قصبے ویازما میں منعقد ایک تقریب میں جمع ہوئے۔  120 فوجیوں کی باقیات تابوتوں میں رکھی تھیں،توپوں کی سلامی کے بعد تین خواتین اور تین نوجوانوں کی تدفین برف سے ڈھکی زمین میں کر دی گئی۔

نپولین کو پسپا کرنے والے قومی ہیرو روسی فیلڈ مارشل میخائل کٹوزوف کی اولاد یولیا خیتروو نے تقریب میں کہا کہ جیسے جیسے نسلیں گزر رہی ہیں، موت اور وقت کے ساتھ سب صلح کر رہے ہیں۔

ٹیگس