Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • بحیرہ اسود میں امریکی فوجی مشقوں پر روس کا ردعمل

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحیرہ اسود میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی مشقوں پر سخت خبردار کیا ہے۔

تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ بحیرۂ اسود میں امریکہ اور ترکی کی فوجی مشقوں سے علاقے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

روس کی اس ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ان فوجی مشقوں کا مقصد بحیرہ اسود میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو فروع دینا ہے جبکہ یہ اقدام واشنگٹن کی اشتعال انگیزی ہے۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے روس مستقبل قریب میں امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دو تباہ کن بحری جہاز پورٹر اور ڈونلد کک بحیرہ اسود میں ترکی کے ساتھ مشترکہ بحری فوجی مشقوں کے بعد جمعرات کو اس آبی علاقے سے واپس چلے گئے۔

ٹیگس