جرمنی اور فرانس، برٹش کورونا کی لپیٹ میں
جرمنی اور فرانس میں کورونا وائرس کی نئی لہر شروع ہونے کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے وقت ضائع کیے بغیر ایس و پیز پر مکمل اور سختی سے عملدآمد کیے جانے کی ضرورت ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جرمنی میں کورونا وائرس کے بارہ ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد چوبیس لاکھ چھبیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ستر ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔
ادھر فرانس میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیس ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد چھتیس لاکھ چھیاسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے نتیجے میں پچاسی ہزار پانچ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
حکومت فرانس نے کورورنا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ملک کے بعض علاقوں میں ہفتے سے نئی بندشیں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانس کے شہر نیس میں برطانوی کورونا میں مبتلا مریضوں کا تناسب پچاس فی صد ہوگیا ہے۔